میں ایک مسلمان ہوں- مجھے خدا پے یقین ہے - نماز پڑھتا ہوں، روزہ رکھتا ہوں ، حج کرتا ہوں -
کوئی پولیس میں ہو یا کسی سرکاری ادارے میں ، کوئی صاحب ثروت ہو ، کوئی با اثر، با اختیار ہو - میں سب کے ساتھ بنا کے رکھتا ہوں- ان کو مجھ سے کوئی کام ہو، کوئی favor چاہیے ہو میں ان کی مدد کرتا ہوں- کیا خبر کل کوئی کام پڑ جائے ان سب سے یا کوئی پولیس سے کام پڑ جائے یا کسی پٹواری کے ہتھے چڑ جاؤں - یہ لوگ میرے کام آئِیں گے- اور اگر اللہ نے خیر کی اور زندگی خیر سے گذر گئی تو ثواب تو ہو گا ہی- آ خر میں ان لوگوں کی مدد کر کے نیکی ہی کرتا ہوں-
میں ایک مسلمان ہوں- مجھے خدا پے یقین ہے - نماز پڑھتا ہوں، روزہ رکھتا ہوں ، حج کرتا ہوں . . . . . . .